ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / قومی کھیل ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کل اتوار کو وزیر اعظم سےکریں گےملاقات

قومی کھیل ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کل اتوار کو وزیر اعظم سےکریں گےملاقات

Sat, 27 Aug 2016 20:53:14    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر کھیل وجے گوئل نے آج کہا کہ اس سال کے نیشنل کھیل ایوارڈ کے لیے منتخب کئے گئے کھلاڑی کل یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، جس میں ریو اولمپکس کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کانسہ کا تمغہ جیتنے والی پہلوان ساکشی ملک بھی شامل ہیں۔گوئل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھاکہ اولمپک میڈل یافتہ ، کھیل رتن ، درون آچاریہ، ارجن، دھیان چند اور تن جنگ نورگی نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کل وزیر اعظم نریندر مودی جی سے ملاقات کریں گے۔صدر پرنب مکھرجی پیر کو قومی کھیل ایوارڈ پیش کریں گے۔وزارت کھیل نے گزشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ چار کھلاڑیوں کو دیا جائے گا جس میں سندھو اور ساکشی ملک کے علاوہ جمناسٹ دیپا کرماکر اور ملک کے سرکردہ نشانہ باز جیتو رائے شامل ہیں۔وزارت نے اس سال کے ارجن ایوارڈ کے لیے 15کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جن میں مکہ باز شیو تھاپا، لمبی چھلانگ کی کھلاڑی للتا بابر، کرکٹر اجنکیا رہانے، ہاکی کھلاڑی وی آر رگھوناتھ اور رانی رام پال شامل ہیں۔اس سال درونا چاریہ ایوارڈ 6 کوچوں کو دیا جائے گا جس میں دیپا کے کوچ بشویشور نندی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے مینٹر راج کمار شرما کے علاوہ ایتھلیٹکس کوچ ناگاپوری رمیش، باکسنگ کوچ ساگر مل دھایل، تیراکی کوچ پردیپ کمار اور کشتی کوچ مہابیر سنگھ شامل ہیں۔دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ایتھلیٹکس میں ستی گیتا، ہاکی میں ایس ڈنگ ڈنگ اور روئنگ میں راجندر پرہلاد شیلکے کو دیا جائے گا۔


Share: